Saturday, March 28, 2009

کمپیوٹر کے مالک کا نام تبدیل کریں

ونڈوز کی انسٹالیشن کے دوران کمپیوٹراستعمال کرنے والے کا نام اور ادارے کا نام طلب کیا جاتا ہے۔اگرآپ اس نام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو رجسٹری ایڈیٹر کھول لیجیے۔رجسٹری ایڈیٹرکھولنے کے لیےRunمیںregeditٹائپ کرنے کے بعد انٹر پریس کر دیں۔ رجسٹری ایڈیٹر جب اوپن ہو جائے تو اس میں درج ذیلkeyپر پہنچ جائیں:
HKEY_LOCAL_MACHINE\SOFTWARE\Microsoft\
WindowNT\CurrentVersion
CurrentVersionپر کلک کرنے سے سامنے موجود حصے میںRegisteredOwnerاور RegisteredOrganizationمیں سے جسے تبدیل کرنا ہو اس پر رائٹ کلک کر کے modifyکر دیں۔